5 دسمبر 2013 - 20:30
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی سخت

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےموقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئے گئے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےموقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئے گئے۔کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کےموقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کردئےگئے اور50ہزاراہلکاروں کو مختلف علاقوں میں تعینات کردیا گيا ہے۔کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبے میں 5 ہزار 305 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 776 کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 581 کو حساس جب کہ 958 کو نارمل قرار دیا گیاہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے 19ہزار 322 اہلکار اور لیویز کے11 ہزار 123، بلوچستان کا نسٹیبلری کے 2 ہزار اور ایف سی کے 16ہزار 321 اہلکاروں سمیت پاک فوج کے 5ہزار 325 جوان تعینات ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲